the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)

 اقوام متحدہ نے شامی افواج کی جانب سے عوام پر حملوں کا الزام لگاتے ہوئے بشار الاسد حکومت سے براہ راست رابطے منقطع کر دیے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ شام میں جاری تنازعے کے حوالے سے ذاتی طور پر متعدد بار بشار الاسد رابطہ کیا لیکن جب محسوس کیا کہ شامی حکومت اپنی بات پر پکی نہیں رہتی تو رابطوں کو غیر سود مند سمجھتے ہوئے ختم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت سے رابطوں کے لیے خصوصی نمائندے الاحضر ابراہیمی کو ذمہ داریاں سونپ



دی ہیں کیونکہ وہ اس علاقے کے حکومتی و سیاسی کھلاڑیوں کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں، شام کی صورت حال کے بارے میں تشویش کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شام 3 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ 50 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں دوسرے ملکوں میں پناہ کے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود شامی حکومت نے ملک 3 جون کو صدارتی انتخاب کا اعلان کیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ دوسری جانب شام کی متحدہ اپوزیشن نے بھی جون کے متوقع صدارتی انتخاب کو مسترد کر دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.